|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2016

اسلام آباد :  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد(آج) جمعہ کو ” سی پیک” مسئلے پر وزیرِ اعظم سے ملے گا ۔ملاقات میں وزیراعظم کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق چھوٹے صوبوں میں پائی جانی والی بے چینی اور تحفظات سے آگاہ کیا جائیگا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مسئلے پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں قومی قیادت کا ایک اہم وفد( آج )دن 11بجے وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا اور وزیرِ اعظم سے چھوٹے صوبوں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے ‘سی پیک منصوبے ‘ کے متعلق تحفظات سے آگاہ کرے گا۔جمعیت علماء اسلام کے زیر انتظام پشاور میں منعقدہ ا ے پی سی میں مولانا فضل الرحمن کی سربراھی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے وزیراعظم کو پاک چائنا کوریڈور کے متعلق چھوٹے صوبوں میں پائی جانی والی بے چینی اور تحفظات سے آگاہ کرنا تھا چنانچہ اسی تناظر میں آج وزیر اعظم نے جمعیت اور کمیٹی کے دیگر ارکان آ ج 11بجے ملاقات کریں گے کمیٹی کے دیگر ارکان میں اے این پی کے اسفند یار ولی خان ، قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیر پاؤ، پختون خواہ عومی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، پپلز پارٹی کے خانزادہ خان ،کیپی کے وزیر اعلی پرویز خٹک وزیر ، مسلم لیگ ق کے اجمل خان وزیر شامل ہیں۔