|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2016

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء صوبائی وزیرمیر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیر ہ بگٹی کے تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے سوئی اور ڈیر ہ بگٹی میں عوام کو سہولیا ت فراہم کرنے کے لئے موثر پالیساں مرتب کی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں کمشنر سبی ڈیژن غلام علی بلوچ ،ڈپٹی کمشنر ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل ،ایم ڈی پی پی ایل اور دیگر حکام بھی شریک تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیر ہ بگٹی کے انجینئر ز اور ڈپلومہ ہو لڈرز نوجوانوں کو روز گار کے موقع فراہم کئے جائیں گے سوئی ویلفیئر ہسپتال ایک ماہ کے اندر اپنا کام شروع کردے گا جس سے عوام کو صحت کی سہولیا ت ان کے دہلیز پر حاصل ہوں گی اس موقع پر اجلا س میں ڈیرہ بگٹی ٹاؤن میں گیس پائپ لائن بچانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے لائن ورکرز کی تنخواہوں میں 9 ہزار روپے سے اضافہ کرکے 12 ہزار روپے تک کردیا جائے گا سوئی ماڈل سٹی میں صوبائی اور فاقی حکومت کے ساتھ ساتھ پی پی ایل بھی اپنا بھر پور تعاؤن کرے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی ایل ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے طرز پربیکڑمیں 20 جنوری کو فری آئی کیمپ لگائے گی جہاں علاقے کے عوام اپنا مفت علاج کرواسکیں گے سوئی ٹاؤن میں گیس پریشر کا مسئلہ بھی 15 دن میں ہنگامی بنیادوں پر حل کر دیا جائے گا اس مو قع پر خطاب کر تے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم ڈیر ہ بگٹی اور سوئی کے عوام کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں اور ان کے فوری حل کیلئے موثر پالیسی پر عمل پیرا ہیں ہم ان علاقوں کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں ہو نے دیں گے ۔