|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2016

کوئٹہ : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت سی پیک کے منصوبوں کو مکمل کر نے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر رہی ہے جس کی حوالے سے گوادر میں فشریز کیلئے جدید اور خاص زون جبکہ پنجگور میں کھجورکی پروسیسنگ کیلئے پلانٹ کی تنصیب کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ کوئٹہ میں جدید طرز کا 2 ارب روپے کی لاگت سے کارڈیک ہسپتال کی تعمیر جلد شروع کردی جائیگی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے اپنے ویژن کے تحت کام کررہی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی پرنس علی احمد بلوچ سے ملاقات کے دوران کیا میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پاکستان بلخصوص بلوچستان کی تعمیر وترقی اور صوبے کی پسماندگی کو دور کر نے کے علاوہ عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو ختم کر کے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سی پیک کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر نے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے تاکہ تمام صوبے ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکے انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کریں گے اور2 ارب کی لاگت سے بلوچستان کے لو گوں کو دل کے امراض کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ کارڈیک ہسپتال کی تعمیر بھی جلد شروع کرائیں گے تاکہ مذکورہ ہسپتال کو جلدازجلد تعمیر کر کے وہاں پر بلوچستان کے لو گوں کو جدید دور کے مطابق بہتر طبی سہولیات فراہم ہو سکیں سی پیک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے عوام کی مشکلات اورصوبے کے حوالے سے تمام معاملات کو اچھے طریقے سے حل کر نے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور گوادر میں فشریز کے حوالے سے ایک جدید اور خاص زون تعمیر کیا جائیگا جس سے بلوچستان کے لو گوں کو فائدہ پہنچے گا اس کے علاوہ پنجگور میں پیدا ہونیوالی لاکھوں ٹن کھجور کو محفوظ بنا نے اور جدید طریقوں کے مطابق اسے پیک کرنے کیلئے پروسیسنگ پلانٹ تعمیر کیا جائیگا تاکہ لو گوں کو اس سے زیادہ زیادہ فائدہ پہنچے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری جو کہ اپنی ٹیم اور پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں صوبے میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں کیونکہ وزیراعظم پاکستان اپنے ویژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نا چاہتے ہیں جس طرح وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کے کوئٹہ پیکج کے حوالے سے جامع اور صحیح منصوبہ بندی شروع کر دی ہے تاکہ اس پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں اور ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے بلوچستان کے لو گوں کو مشکلات سے نجات مل سکے پرنس علی احمد بلوچ نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی انہیں بلوچستان کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ جس پر انہوں نے گوادر میں فشریز کا جدید زون اور پنجگور میں کھجوروں کیلئے پراسیسنگ پلانٹ اور کوئٹہ میں کارڈیک ہسپتال کی تعمیر کو بہت جلد یقینی بنایا جائیگا اس لئے عنقریب کوئٹہ کا دورہ کرینگے ۔