|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل نے اپنے ایک بیان میں محکوم قوموں کی تحریک کیلئے لازوال اور ناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیوں دینے پر ممتاز قوم دوست رہنما بلوچ ،پشتون اتحاد کے علمبردار ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کے بروز منگل 19 جنوری کو چھٹی برسی کے موقع پر ان کی قربانیوں پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین وخراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ملک عبدالعلی کاکڑ نے ہمیشہ اس خطے میں نچلی طبقے اور مظلوم عوام کے حقوق کیلئے انگریز استعمار سے لے کر ہر آنیوالے حکمرانوں کے یہاں کے عوام کے ساتھ رواں رکھیں گے پالیسیوں اور ان کے حقوق غضب کر نے کی ناروا سلوک کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کی ا ور پاداس میں تاریخ طویل ترین قربانیوں اور جدوجہد کا سامنا کیا اور کبھی بھی اپنے اصولی موقف اور سچے راستے پر پیچھے نہیں ہٹیں یہی وجہ ہے کہ مرحوم کی جدوجہد کی مثالیں موجود ہے اور محکوم قومیں ترقی پسندو وطن دوست باشعور عوام ان کی اصولی موقف اور سچے نظریئے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں محکوم قوموں کی تحریک میں ملک عبدالعلی کاکڑ جیسے شخصیات صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہو نگے اور ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ بلوچ پشتون اتحاد کے حوالے سے اتحاد کو برقراررکھنے میں ملک عبدالعلی کاکڑ کا کردار نہایت ہی قلیدی تھا انہوں نے برادر اقوام بلوچ پشتون کو ہمیشہ مشترکہ دشمن کے خلاف جدوجہد کر نے پر نہایت ہی سیاسی کردار ادا کی انہوں نے کہا کہ ملک صاحب کے گرانقدر خدمات قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے 19 جنوری کو بلوچستان بھر میں زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا جائیگا تاکہ ملک عبدالعلی کاکڑ کی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں جا سکے انہوں پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں بھر پور انداز میں پروگراموں کا اہتمام کرکر کے کامیابی سے ہمکنار بنائیں۔