|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2016

کوئٹہ : ضلع خضدار کے طالب علموں کی گاڑی کو مستونگ کے قریب حادثہ ایک طالب علم جاں بحق دو زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو خضدار کے طالب علم اپنی گاڑی میں آر ہے تھے کہ مستونگ کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں طالب علم صلاح الدین موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ناصر شاہوانی اور عبدالحمید زخمی ہوگئے ہلاک اور زخمی ہونے والے کو فوری طورپر قریبی ہسپتال پہنچا دیاجبکہ جاں بحق ہونے والے طالب علم کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔