|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2016

کوئٹہ: بلوچ ریپبلکن پارٹی کی کال پر پارٹی کے شہید رہنماء شہید احمدداد بلوچ، شہید نصیر کمالان، شہید نثار مینگل کی پانچویں برسی کے موقع پر بلوچستان کے ساحلی شہروں گوادر، اورماڑہ اور پسنی میں مکمل شٹر ڈؤان ہڑتال رہی تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں جبکہ بلوچستان کے علاوہ جرمنی میں بھی شہدائے گوادر کی یار میں ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا جرمنی کے شہروں فرینکفرٹ لیپزنگ اور درس دان میں بی آر پی جرمنی کی جانب سے ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے جرمنی چیپٹر کے صدر جواد محمد بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری عادل بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدے پیش کیا گیا جواد بلوچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید احمدداد بلوچ جیسے رہنماء کی کمی ہمیں آج بھی محسوس ہوتی ہے جس نے بلوچستان بھر میں خاص کر ساحلی علاقوں میں عوام کو بلوچ تاریخ اور جہد کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں بیدار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جس سے خائف ہوکر ریاستی فورسز نے لاپتہ کرنے کے بعد شہید کردیا لیکن شہید کی سوچ فکر اور تعلیمات آج بھی ہماری رہنمائی کررہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید احمدداد سمیت تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے خود کو مادر وطن کی خاطر قربان کردیا۔