|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2016

کوئٹہ: نال میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن کے گھر کو نذرآتش کردیاگیا، لاکھوں روپے کا نقصان،یہ دوسراموقع ہے کہ غلام نبی بزنجوکے نال میں واقع گھرکوآگ لگا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) خضدار کی جانب سے مذمت تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والے کارکن غلام نبی بزنجو کے گھر کو نذر آتش کردیا گیا ، جس سے ان کے گھر میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، اس واقع کی مسلم لیگ (ن) خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی نے مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہواکہ ہمارے کارکن کے گھر کو آگ لگا دی گئی ہے بلکہ اس سے پہلے بھی غلام نبی بزنجو کے گھر کو جلا یا گیا اور دوسری بار ایسا ہورہاہے جس سے ان کے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ہمارے ہمدردکے گھر پر حملہ اور ان کے گھر نذر آتش کرناانہیں مالی نقصان پہنچانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں ۔ایک اور بیان میں مسلم لیگ (ن) خضدار کے رہنماء میر اورنگزیب زہری نے بھی نال میں لیگی رہنماء غلام نبی بزنجو کے گھر کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے غلام نبی بزنجو کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ان کے گھر کو جلانے والے ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں ۔