|

وقتِ اشاعت :   January 20 – 2016

کوئٹہ: فرنٹیئرکوربلوچستان کا کوئٹہ کے علاقے مارگٹ اورژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں سرچ آپریشن ۔مارگٹ سے04مشتبہ افراد گرفتار جبکہ مرغہ کبزئی میں کالعدم تنظیم کے شدت پسندوں کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد،ٹھکانہ تباہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے مارگٹ اور گردونواح میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے04مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایک دوسری کارروائی میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں کالعدم تنظیم کے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے کو مسمار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔قبضے میں لیے گئے اسلحہ میں 03عدد گرنیڈ،02عدد پسٹل اور 2500مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔