|

وقتِ اشاعت :   January 20 – 2016

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچ بیلٹ کے اضلاع کے امراج ضلع خاران کے امیر مولانا حافظ جمال عبدالناصر ، ضلع قلات کے امیر مولانا شاہ محمد ، ضلع چاغی کے امیر مولانا اللہ بخش، ضلع نوشکی کے امیرقاری عبدالباسط ، ضلع واشک کے امیر مولانا محمد اسماعیل ، ضلع پنجگور کے حافظ نادر حسین ضلع تربت کے امیر مولانا عبدالسلام ، ضلع گوادر کے امیر چیف در محمد ، ضلع سبی کے امیر حاجی محمد قاسم رند، ضلع بولان کے امیر مولانا علی محمد جتوئی ، ضلع جعفر آباد کے امیر مولانا نذر محمد ضلع صحبت پور کے امیر میر نظام الدین بنگزئی ضلع مستونگ کے امیر مولانا عبدالستار آزادضلع نصیر آباد کے حضور بخش مجاہد اور دیگر رہنماؤں نے اپنی مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ جمعیت ف کے ساتھ کسی بھی صورت انضمام نہیں کرتے ہیں اور زبردستی انضمام کی فیصلہ کو تمام بلوچ بیلٹ یکسر مسترد کرتی ہے، جمعیت نظریاتی کو ختم کرنے والے خود بخود ختم ہو جائینگے، جمعیت نظریاتی کو تین اشخاص نے یر غمال بنا رکھا تھا اکثریت نے ان افراد کو جمعیت نظریاتی کی صفوں سے باہر کر دیا ہے، اب جمعیت نظریاتی قائمقام میر مرکز یہ حضرت مولانا طاہر بنوری کی قیادت میں ملک بھر میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی