|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2016

کوئٹہ : سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں حملے کے بعد بلوچستان کے گرم علاقے کے جامعات اور کوئٹہ شہر کی سیکورٹی سخت کر دی گئی یہ بات سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونیوالے افسوسناک حملے کے بعد بلوچستان میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے بچنے کیلئے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اس حوالے سے بلوچستان کے گرم علاقے خضدار، لسبیلہ،تربت، گوادر میں موجود یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کا اسر نو جائزہ لے کر مزید سخت کرنے کیلئے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی او اور آر پی او کو خصوصی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ کوئیک ریسپانس فورس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اس ضمن میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی سیکورٹی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے صوبائی دارالحکومت کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم چارسدہ واقع کے بعد شہر کے تمام داخلی وخارجی سیکورٹی کو مزید سخت کیا گیا اور واضح طور پر ہدایت جاری کر دی گئی کہ شہر میں داخل ہونیوالوں کی مکمل چیکنگ کے بعد اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ شہر میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہا ہے ہم عوام کی جان وامال کے تحفظ کویقینی بنا نے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔