|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2016

کوئٹہ : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک اور پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بلوچستان کے مفادات کو مد نظر رکھ کر اقدامات اٹھائے جائیں گے ہر دو ماہ بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے حب کو پاور پراجیکٹ کے استعداد کار کو 1200میگا واٹ سے بڑھاکر 2400میگا واٹ کیا جارہا ہے جس سے لسبیلہ کو جانے والی ٹرانسمیشن لائن کو تبدیل کرکے ترجیحی بنیادوں پر بجلی فراہم کریں گے کیونکہ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں گے قومی منصوبوں کو بروقت تکمیل تک پہنچایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی بلوچ سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو لسبیلہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے سی پیک اور پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ چیزوں سے آگاہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شروع کئے جانے والے میگا پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر صوبے اور عوام کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں انہوں نے بتایا کہ حبکو پاور سے 1200میگا واٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے جبکہ اب اس کو مزید وسعت دی جارہی ہے اور اس کے استعداد کار کو 2400میگا واٹ تک لے جایا جائے گا تاکہ صوبے سمیت ملک میں بجلی کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ میں نے لسبیلہ کو حبکو سے آنے والی بوسیدہ ٹرانسمیشن لائن کی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کیونکہ گزشتہ 40سال سے مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کو تبدیل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہورہا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ مذکورہ لائن کو بھی تبدیل کریں گے کیونکہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پاک چین اقتصادی راہداری اور صوبے کے دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا ہے اور اب میری کوشش ہے کہ اب ہر دو تین ماہ کے بعد بلوچستان کا دورہ کروں اور صوبے کے مختلف اضلاع میں جاؤں تاکہ لوگوں کی مشکلات کو سمجھ کر ان کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کو ٹرانسمیشن لائن کی فراہمی کے حوالے سے پلاننگ کمیشن میں بھی اس مسئلے کو پیش کیا جائے گا تاکہ اس پر جلد سے جلد کام شروع کیا جاسکے اور لوگوں کو ان مشکلات سے نجات مل سکے پرنس علی احمد بلوچ نے ’’آن لائن ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی اور صوبائی حکومت بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ بلوچستان میں پاک چین اقتصادی راہداری اور سی پیک کے منصوبوں کو قومی نوعیت کے منصوبے قرار دے کر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے کیونکہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے صوبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی لوگوں کو روزگار ملے گا اس لئے ہمیں ان مسائل پر متحد ہوکر پاکستان بلوچستان اور عوام کے مفاد کو مد نظر رکھ کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ سازشی عناصرکے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے جو اپنی سازشوں کے ذریعے ہماری ترقی کے مخالف ہیں۔