|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2016

کوئٹہ : بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے ڈاکٹروں نے مریضوں کے چیک اپ کیلئے کھلے آسمان تلے او پی ڈی سجا لی خاطر خواں انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مریض مشکلات کا شکار تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی لہر تاحال جاری ہے لیکن گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے عوام انتہائی کرب میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے بولان میڈیکل ہسپتال میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے مریضوں کے چیک اپ کیلئے کھلے آسمان تلے او پی ڈی سجا لی لیکن خاطر خواں انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مریض شدید مشکلات میں مبتلا ہیں اور سردی میں کھلے آسمان تلے معائنہ کرانے پر مجبور ہیں ۔