اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گوادر کو ملک کا بڑا شہر قرار دیا ، اس ضمن میں گوادر کو بڑا شہر قرار دینے اور گوادر کے سرکاری ملازمین کو ہاؤس رینٹ الاؤنس دینے کیلئے نوٹیفکیشن یکم جنوری 2016ء سے جاری کردیا گیاہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوادر شہر کے ملازمین کو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ابتدائی بنیادی تنخواہوں کے ہاؤس رینٹ الاؤنس پنتالیس فیصد ملے گا نوٹیفکیشن کی اطلاع یکم جنوری دو ہزار سولہ سے ہوگا۔