|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2016

کوئٹہ: بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا کہ فورسز نے گزشتہ روزڈیرہ بگٹی میں سوئی کے مختلف علاقوں پٹ فیڈر، شاری دربار اور اْوچ میں ایک وسیع آپریشن کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد لوگوں کو اغواء کر لیا ہے اغوا ہونے والوں میں سے چار افراد کی شناخت گھبرو ولد مغیم بگٹی، لطیف ولد مندوست بگٹی، علی مراد ولد حضور بخش بگٹی اور عقیل ولد ہوتو بگٹی کے نام سے ہوئے ہیں جبکہ تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں لاشیں دوران آپریشن فورسز نے پھنک دی ہیں جو بری طرح مسخ تھے اور نہ قابل شناخت تھے جن کو امانتاً دفنا دیا گیا ہیں جبکہ فورسز دن بھر آپریشن کرتے رہے دو درجن سے زائد گھروں کو نظر آتش کردیا گیا اور مقامی لوگوں کی بڑے پیمانے پر مال مویشی لوٹ کر لے گئے ہیلی کاپٹروں نے دن پھر شاری دربار کے پہاڑی سلسلے پر شیلنگ کی جس سے جانی نقصانات کا خدشہ ہے دور دراز علاقہ ہونے اور فورسز کی گھیرے کی وجہ سے واضع نقصانات کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔ اس کے علاوہ پنجگور کے مختلف علاقوں میں فورسز گزشتہ کئی روز سے کمانڈروں آپریشن کر رہی ہیں جس میں کئی لوگوں کو حراست میں لیئے جانے کی اطلاعات ہے جن میں ایک بڑی تعداد مقامی مال داروں کی ہیں پنجگور اور واشک کے درمیانی علاقے کئی روز سے فورسز کے محاصرے میں ہیں جبکہ مستونگ کے علاقے دلبند میں بھی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا اور ان کے متعدد گھر اور گاڈیوں کو نظر آتش کردیا۔