|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2016

کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے ریاستی جارحیت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر میں فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔پنجگور کے علاقے پروم اور بلیدہ کے درمیانی پہاڑی علاقوں میں زمینی فورسز کی بڑی تعداد کے ساتھ چار گن شپ ہیلی کاپٹروں نے آبادیوں پر شیلنگ کے ساتھ کئی علاقوں میں آبادیوں کو نشانہ بنایا اور کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا ،پروم سے منسلک کانٹی، آواران، پیمازی، آزمان گل، انجیری میں فورسز نے آبادیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ لوٹ مار کی اور درجنوں گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا جبکہ کانٹی کے علاقے سے کئی افراد کو فورسز نے گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کر دیا اور رات گئے تک فورسز کا زمینی آپریشن جاری ہے جنکو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ اسی طرح گزشتہ روز سوئی،پٹ فیڈر و گرد نواع کے علاقوں فورسز نے کئی فرزندوں کو لاپتہ کرنے کے بعد تین افراد کو شہید کیا،کوہستان مری میں آپریشن سے آبادیوں کو نشانہ بنا یا گیا۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ فورسز بلوچ آبادیوں کو اس لیے نشانہ بنا رہی ہے کہ آج بلوچ شعوری طور پر ریاست کے خلاف اپنی آزادی کی جہد میں سرگرم ہے،مگر تاریخ گواہ ہے کہ ظلم و جبر سے کسی بھی تحریک و قوم کو مٹایا نہیں جا سکا ہے،اور بلوچ بھی ریاستی سنگینوں کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہے،آج بلوچستان میں فورسز آئے روز آبادیوں پر حملے بلوچ فرزندوں کو لاپتہ کرنا،حراستی قتل عام اسکی واضح مثال ہیں،وہ الگ بات ہے کہ مہذب دنیا سمیت انسانی حقوق کے ادارے آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔