|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2016

واشنگٹن : امریکہ کی 20ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں،شدید غذائی بحران پیدا ہوگیا ،طوفان کی وجہ سے 10سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے ، ٹینیسی، نارتھ کیرولائنا، ورجینیا، میری لینڈ، پینسلوینیا، کولمبیا کے اضلاع اور دوسری ریاستوں کے بعض علاقوں میں ہنگامی صورت حال کا نفاذ کر دیا گیا،ملک کا دوسرا مصروف ترین واشنگٹن ٹرانسپورٹ سسٹم اتوار تک بند رہے گا جس کے بعد بہت سے پروگرامز بھی منسوخ کر دیے گئے ، طوفان سے پانچ کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے، واشنگٹن اتوار کو 76 سینٹی میٹر برف پڑنے کاخدشہ ہے،بیشتر ریاستوں میں وارننگ جاری کرتے ہوئے تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردیے گئے اور ابتک6ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں ۔امریکہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق ایک شدید برفانی طوفان امریکہ کے مشرقی ساحل کی جانب بڑھنے لگا جس سے کروڑوں افراد کی زندگی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا دو فیٹ (61 سینٹی میٹر) سے زیادہ موٹی برف اپنے ساتھ لا رہی ہے۔ امریکہ کی ایک درجن سے زیادہ ریاستوں میں وارننگ جاری کر دی گئی ہے جہاں تقریبا پانچ کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔طوفان شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اور امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ جب یہ طوفان اتوار کو وہاں سے گزرے گا تو وہ 30 انچ (76 سینٹی میٹر) برف میں ہوگا۔ ابھی تک اس طوفان میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔ چھ ریاستوں میں ناگہانی صورتِ حال کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اس طوفان کا اثر جنوب میں ارکنساس سے شمال مشرق میں میساچوسیٹس تک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔جمعے کو برف پڑنے سے قبل ہی دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی۔حکام کا کہنا ہے کہ جمعے اور سنیچر کو چھ ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔وفاقی حکومت کا دفتر جمعے کی دوپہر بعد بند کر دیا گیا ۔امریکی کی ریاستوں ٹینیسی، نارتھ کیرولائنا، ورجینیا، میری لینڈ، پینسلوینیا، کولمبیا کے اضلاع اور دوسری ریاستوں کے بعض علاقوں میں ہنگامی صورت حال کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ملک کا دوسرا مصروف ترین واشنگٹن ٹرانسپورٹ سسٹم اتوار تک بند رہے گا جس کے بعد بہت سے پروگرامز بھی منسوخ کر دیے گئے ۔واشنگٹن، بالٹی مور، ڈیلاویئر کے کیتھولک شہریوں کو کہا گیا ہے کہ ایسے حالات میں اتوار کی اجتماعی عبادت میں شامل نہ ہو پانے کا جواز ہے۔نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور بحرِ اوقیانوس کی ساحلی ریاستوں میں ’مفلوج کر دینے کی صلاحیت رکھنے والے‘ برفانی طوفان میں ریکارڈ برف پڑنے کا امکان ہے۔پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ اس طوفان کے دوران بعض علاقوں میں چند گھنٹے کے دوران تقریباً دو فٹ تک برف پڑے گی اور اس کا سب سے زیادہ اثر واشنگٹن پر ہوگا۔