|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2016

کوئٹہ : مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کی جانب سے ایف سی اور کسٹم کلکٹر کے تاجر دشمن اقدامات کے خلا ف آج کوئٹہ میں مکمل شٹرڈاؤ ہڑتال کی گئی ۔ ہڑتال کے دوران شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز مکمل طورپر بند رہے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے باچاخان چوک پر احتجاجی مظاہرے سے عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، اللہ داد ترین، قیوم آغاد سین مینگل ،سعد اللہ اچکزئی ، قاری عبداللہ اور دیگر رہنماوں نے مظاہرے سے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ جب بھی میاں برادری کی حکومت بنی ہے تو چھوٹے صوبوں کے تاجر وں کو برے دن دیکھنے پڑے ہیں میاں برادران کی مہربانیاں اپنے صوبے پر اور بجلیاں ہم پر گراتے ہیں مقررین نے کہاکہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے یہاں صنعت کارخانے نہ ہونے کی وجہ سے روزگار کے مواقع ناپید ہے بجلی کی اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈشیدنگ نے زراعت تباہ کردی ہے کوئٹہ چونکہ بلوچستان کا دارلحکومت ہے اور ہمارے صوبے کے ساتھ افغانستان اور ایران کی سرحدیں ملتی ہیں تو یہاں کے بیشتر عوام کا ذریعہ معاش بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے اور ان کا یہ چھوٹا موٹا کاروبار عرصہ دراز سے چل رہاہے ۔ مگر جب سے میاں محمدنواز شریف برسر اقتدار آئے ہیں انہوں نے ایک ظالم جابر کلکٹر کسٹم کو یہاں تعینات کیا ہے جو ایف سی کے ذریعے کارروائیاں کر کے تاجر وں کو زندگی بھر کی جمع پونجھی سے محروم کرنے میں مصروف عمل ہے مقررین نے کہاہے کہ ایف سی کو صوبے میں امن وامان کے قیام کے لئے تعینات کیا گیا تھا اور ان کی خدمات کی ایف سی کو تنخواہ کے علاوہ ماہانہ سوبائی حکومت کرورڑوں روپے ادا کرتی ہے مگر ایف سی امن وامان کو بحال رکھنے کے بجائے کلکٹر کسٹم کا ماتحت ادارہ بن گیا ہے مقررین نے مطالبہ کہ ایف سی سے انٹی سمگلنگ کے خود ساختہ اختیارات فی الفور واپس لئے جائیں اور ایس آر او کے تحت بارڈر کے سات کلومیٹر تک وہ کارروائی کرنے کے مجاز ہیں مقررین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے مقررین نے کہاکہ ہمارا احتجاج شیڈول کے مطابق جاری رہے گا 58۔اور اپنے جاز اور برحق مطالبات کے تسلیم ہونے تک مہم وقتاً فوقتاً احتجاج جاری رکھیں گے مقررین نے کہاکہ انجمن تاجران کی جانب سے پیڈ پارکنگ کے خاتمہ کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ۔انہوں نے کہاکہ ہم ان تمام سیاسی و مذہبی پارٹیوں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی ، جمعیت ( ف ) ، اے این پی ، جمعیت ( ن ) ، جماعت اسلامی ، بی این پی ، نیشنل پارٹی ،مسلم لیگ ،گڑوز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمارے موقف کی تائدکرتے ہوئے احتجاجی کی حمایت کی ۔ اور تمام تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنا کاروبار بند رکھا ۔ دریں اثناء انجمن تاجران نے اشیاء خورد نوش دکانوں گوشت ، ہوٹل میڈیکل سٹوروں کو کھلا رہنے دیا۔