کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے اپنے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں ریاستی مظالم اور بلوچ نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے فورسز کی کارروائی، اغواء نما گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی معمول بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ریاستی فورسز نے گمشدہ بلوچ فرزند اور بی آر پی کارکنان حنیف انور اور یوسف ارمان کو شہید کرکے ان کی گولیوں سے چھلنی لاشیں کوسٹل ہائی وے پسنی میں پھینک دی ہیں شہید حنیف انور بلوچ کو ریاستی فورسز نے19 فروری 2015ء جبکہ شہید یوسف ارمان کو 30 جنوری 2013ء کو اغواء کیا تھا انہوں نے کہا کہ بلوچ ری پبلکن پارٹی شہداء کوان کی بلوچ قوم اور مادر وطن کی خاطر عظیم قربانی پر انہیں سرخ سلام اور خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بی آر پی کارکنان کی حراستی قتل اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدی کے خلاف مکران بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیتے ہیں انہوں نے تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ ہڑتال کی حمایت کرکے اسے کامیاب کرتے ہوئے قومی فریضہ انجام دیں۔