|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ شہر میں قائم تمام بس اڈو ں کو 30 جنوری تک ہزار گنجی شفٹ کر نے کیلئے انتظامات کر لئے گئے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی تاہم ٹرانسپورٹربس اڈوں کوہزار گنجی منتقل کر نے سے متعلق خوش نہیں ہے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے شہر میں قائم تمام بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کرنے کے حوالے سے جو ڈیڈلائن دی تھی وہ ان پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کیو ڈی اے نے ہزار گنجی میں مسافروں کیلئے انتظامات کر لئے گئے اور بس اڈوں کو 30 جنوری تک منتقل کرلیا جا ئیگا مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے بس اڈوں کی عدم منتقلی کے باعث گزشتہ15 سال سے احتجاج کر رہے تھے جب بھی حکومت بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کر نے کا ارادہ کر لیتے تو ٹرانسپورٹر ہڑتال پر اتر آتے تاہم بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں شہر میں قائم تمام بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کر نے کیلئے30 جنوری کا ڈیڈلائن دیا اور محکمہ کیو ڈی اے نے مسافروں کو تحفظ اور ٹرانسپورٹروں کو سہولیات دینے کے حوالے سے ہزار گنجی میں بس اڈے کے خوبصورتی کیلئے انتظامات شروع کر دیئے جس پر انجمن تاجران انتہائی خوش نظر آئے تاہم ٹرانسپورٹر اب بھی ناراض دیکھائی دے رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کیو ڈی اے نے حکومت کے فیصلے پر عن ومن عمل درآمد کر تے ہوئے 30 جنوری تک سپنی روڈ، سریاب روڈ سمیت دیگر علاقوں میں چھوٹے موٹے بس اور منی اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کر نے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے۔