|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2016

کوئٹہ : وادی کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں بار ش اور سر ہواوں کا سلسلہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شروع ہونے والی بارش اور سر ہواہوں کاسلسلہ وقفہ بہ وقفہ سے جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے تک وفقہ بہ وقفہ سے بارش اور سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اور سردی میں مزید اضافہ ہوگا خاص طورپر قلات ، زیارت ، اور دیگر علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے کوئٹہ شہر کے بعض علاقوں میں گیس کی شکایت ملی ہے تاہم زیادہ تر علاقوں میں گیس کا پریشر معمول کے مطابق جاری رہا۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے قلات و گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلتی رہی ،موسم مزید سرد،درجہ حرارت منفی آٹھ تک پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق قلات میں دو روز سے تیز ہوائیں چلتی رہی جبکہ آسمان پر بادل بھی منڈلاتے رہے مگر ہلکی ہلکی بونداباندی ہوئی جس سے موسم مزیدسرد پڑ گیا لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔ علاوہ ازیں وادی زیارت میں محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق جمعرات کی صبح پہاڑوں پر ہلکی ہلکی برف باری اور گرونواح میں ہلکی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار اورسردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا وادی میں بارش کے سلسلے کے ساتھ ہی سیاحوں نے بھی وادی آنا شروع کردیا اور بازار کی رونقیں بھی بحال ہونا شروع گئی زمینداروں اور اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے وادی میں بارشوں کا سلسلہ رکا ہوا تھا جس سے زمینداروں کو اپنے باغات کی سخت فکر لائق ہو گئی تھی کیونکہ بارشوں کے سلسلے کا نہ ہونے کی وجہ سے باغات کے خشک ہونے اور گرمیوں میں پانی کی شدید قلت کا خدشہ موجود تھااسی لئے اہلیان علاقہ نے بارشوں کو انتہائی سودمند قرار دے دیا تو دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رئیگا۔