پنجگور: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان پنجگور کے ضلعی ترجمان نے کہاہے کہ سابق وزیر اعلی بلوچستان نے صوبہ بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا جو دعویٰ کیاتھا اس کے سارے اثرات صرف اور صرف ضلع پنجگور میں اثرانداز ہوئے ہیں اور ضلع پنجگور میں ایمرجنسی بنیادوں پرسینکڑوں جعلی گھوسٹ ٹیچربھرتی کئے گئے جو کہ سابق وزیر اعلی کی پارٹی اور ضلعی ایجوکیشن افیسر سمیت تمام اسٹاف کے قریبی عزیز و رشتہ دار ہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجگور کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہاہے ضلع پنجگور میں تعلیم انتہائی زبون حالی کا شکار ہے چند جونیئر افسران کو تعینات کرکے صرف اور صرف اپنے منشااور مطالبات منوائے جارہے ہیں جو کہ تعلیمی تنزلی کی بدترین مثال ہے ترجمان نے مزید کہاہے کہ سابق وزیر اعلی کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے نے صوبے میں تعلیم کو تباہ و برباد کردیا ہے اور اب اس کے ازالے کا واحد حل صوبے بلوچستان خصوصاً پنجگور میں تعلیمی آپریشن ہے لہٰذا قائد بلوچستان وریر اعلی نواب ثناء اللہ زہری سے پرزور اپیل ہے کہ ضلع پنجگور کے موجودہ ضلعی افیسران اور ملوث اسٹاف کے خلاف نیب ،انٹی کرپشن اور سیکرٹری صاحبان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر انکوری کرائیں پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجگور تمام مواد دینے کیلئے تیار ہے۔