|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2016

کوئٹہ: اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام غوث آباد میں بلوچستان یوتھ ہاسٹل کاافتتاح جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اوراسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کیا اس موقع پر تقریب کا اہتما م کیا گیا تھاجماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں اور طلبہ کو معیاری آسان ومفت تعلیم کیلئے ملک بھر میں کوشاں ہیں ہزاروں تعلیمی ادارے ہاسٹلز ودیگر فلاحی ادارے عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔اسلامی جمعیت کے طلبہ اور باصلاحیت نوجوان ہی اس ملک کو اسلامی بنائیگی تاکہ بلوچستان خوشحال اور پرامن بن جائیں ۔تقریب میں اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم عثمان خان کاکڑ، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ،ڈاکٹر محمد ابراہیم ودیگر ذمہ دارا ن موجود تھے میڈیا کی کثیر تعداد موجود تھی لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب ومیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جماعت اسلامی اور اس کے برادر تنظیموں نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی معیاری وسستی تعلیم کوعام کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے تاکہ ناخواندگی اور جہالت کا خاتمہ کیا جاسکیں مختلف ناموں سے ملک بھر میں ہزاروں تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں کوئٹہ میں بھی جدید طرز کا ہاسٹل بن گیاہے جس کی بدولت اچھی معیاری سہولتیں اور مواقع طلبہ کو میسر آئیں گے ۔ملک کی نئی نسل کی خدمت جماعت اسلامی کر رہی ہے ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے جن کو سائنس وٹیکنالوجی اور جدیددینی وعصری تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچستان کے نوجوان بھی باصلاحیت ،محب وطن ہیں ۔تعلیم کو کاروبار بنانے اور تعلیم کے نام پر جہالت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے نوجوان پڑھنے کے باوجود ڈگریاں ہاتھ میں تھامے ہوئے ہیں ۔سفارش کلچر ،رشوت ،اقرباپروری ،نقل کے ناسور نے طلبہ کو مایوس واحساس محرومی کا شکار بنا دیا ہے ۔تعلیم ،صحت اورکھیلوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی ہونی چاہیے بلوچستان کے ساحل سمندر کی اہمیت دوچند ہے گوادر کی ترقی بلوچستان اور ملک کی ترقی ہے گوادر اور بلوچستان کے عوام کو سیاسی تحفظ چاہیے معاشی ترقی سب کی ضرورت ہے ناراض لوگوں کو حقوق دیکر ان سے آئین کے مطابق ڈائیلاگ کرنی چاہیے راہداری کے حوالے سے خدشات ختم ہوگیے اب اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی ضرور ت ہے آرمی چیف کا مدت میں اضافہ نہ کرنا قابل خوش آئند مگر مدت میں توسیع کے حوالے سے سیاسی قوتوں کی باتیں نہیں کرنی چاہیے ۔حکومت صوبائی دارالحکومت کوسو ارب روپے کا خصوصی پیکیج دیکر یہاں کے دیرینہ مسائل حل کرائیں ۔پی پی اور ن لیگ کرپشن والوں کو چُپھانے کیلئے بیان بازی نہ کریں تلخ بیانا ت کے ذریعے ان کرپٹ لوگوں کو چُھڑاکر یہ دوبارہ آپس میں ایک ہوجائیں گے حکمران اپنا ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں حکمران قوم پر رحم کریں ان کے رویوں نے قوم کو دلدل میں پہنچا دیا ہے نوجوان نسل ترقی کرنے کیلئے اپنا حق مانگ رہے ہیں تعلیم کو سیکورٹی کے نام پر تجربات اور اُجلت کے فیصلوں سے نہ گزاریں ۔ سیکورٹی دیناحکومت اورسیکورٹی کے اداروں کا فرض ہے امن کے قیام کیلئے سب کر ملکر کر دار ادا کرناچاہیے آئین سے ماورا کوئی قدم قوم کوقبول نہیں ۔قوم حکمرانوں کی نااہلی کے خلاف ہے جماعت اسلامی ماہ مارچ میں کرپشن ،بے روزگاری ،سود غربت کے خلاف تحریک چلائیگی تاکہ عوام میں شعور پیداکرکے لوٹ مار کرنے والوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں سزادیکر قوم کو بچایاجائیں ۔