کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے مستونگ میں فورسز کی کارروائی میں بلوچ سیاسی رہنماء اور بی این ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ اور ان کی چار ساتھیوں ساجد بلوچ، اشرف بلوچ ، حنیف بلوچ اور بابو نوروزبلوچ کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہا کہ شہید منان بلوچ اور ان کی ساتھیوں کی شہادت سے بلوچ قومی تحریک ایک نہایت قابل سیاسی رہنما ء سے محروم ہوچکی ہے جس سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جسے شاید کبھی پر نہ کیا جاسکے لیکن ان کی قربانی سے بلوچ قومی جدوجہد مزید مضبوط ہوگی ریاست نے ہمیشہ سے کوشش کی کہ بلوچ قومی رہنماؤں کو شہید کرکے بلوچ قومی تحریک کو ناکام بنائے لیکن وقت نے ہمیشہ ثابت کیا اور تاریخ گواہ ہے کہ ایسے واقعات سے ناکامی کا سامنا صرف اور صرف ریاست کو ہی ہوا ہے جبکہ بلوچ تحریک ایک مضبوط اور منظم قوت بن کر ابھری ہے جس کی مثال شہید اعظم نواب اکبر خان بگٹی، شہدا مرگاپ شہید غلام محمد بلوچ، شہید شیر محمد بلوچ، شہید لالا منیر، شہید جلیل ریکی اور شہید ثناء سنگت جیسے عظیم رہنماؤں کی شہادت کے بعد بلوچ قوم میں شعوری بیداری اور بلوچ قومی تحریک میں جوق در جوق شمولیت نے دشمن کو نفسیاتی شکست سے دوچار کیا بی آر پی شہید ڈاکٹر منان بلوچ اور ان کی ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ان کی جدوجہد اور قربانی کو بلوچ تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد کیا جائے گا بلوچ ری پبلکن پارٹی عالمی برادری اور مہذب ممالک سے اپیل کرتی ہے کہ بلوچستان میں جاری ریاستی ظلم و جبر کا نوٹس لیں اور ریاست کی تمام بین الاقوامی امداد کو فوری طور پر بند کرکے اسے بین الاقوامی سطح پر بلوچ قوم کی نسل کشی پر جوابدہ کریں بی آر پی بی این ایم کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔