|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2016

سبی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی خان کاکڑ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ، خواتین ونگ کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر میڈم فوزیہ بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی مینگل کے کارکناں نے بلوچستان کی موجودہ صورت حال میں جس ہمت صبر سے اپنی سیاسی جدوجہد جاری کررکھی ہے وہ قابل صد تعریف ہے ساحل وسائل پر مکمل اختیار کے حصول کے ساتھ ساتھ مقامی علاقوں کی ترقی عوام کی خوشحالی میں ہم سب نے مل کر جدوجہد کرنی ہے بی این پی کے تمام کارکناں پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں ن خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی سبی کے اپوزیشن لیڈر و بی این پی کے رہنما میر غلام رسول دھرپالی کی رہائیش گاہ میں ریجنل رابط کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سبی میں ہونے والی ریجنل رابط کمیٹی کا اہم اجلاس زیر صدرات ضلع سبی کے صدر حمید اللہ بلوچ ہوا اجلاس میں مہمان خصوصی بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ،مہمان خاص مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ،خواتین ونگ کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کی ممبر فوزیہ بلوچ ، سینٹرل کمیٹی کے ممبر واجہ یعقوب بلوچ کے علاوہ سبی کے ضلعی جنرل سیکرٹری درمحمد بلوچ، سینئر نائب صد ر ماسٹر عبدالمجید ، جونیئر نائب صدر گل رحمن ، پریس سیکرٹری یار علی گشکوری، سیکرٹری ماہی گیر امام بخش، سیکرٹری لیبر خوشدل خان بلوچ،بی این پی بولان کے جنرل سیکرٹری ملک اسد اللہ بنگلزئی، ضلعی صدر حمید اللہ بلوچ، بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر پرویز بلوچ، ملک سلطان دہپال کے علاوہ سبی مچ، صحبت پور، نصیر آباد جھل مگسی ، جعفرآباد جیکب آباد، شہدادکوٹ ، بولان صدرو جنرل سیکرٹریز وممبر ان نے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہو اجلاس میں تمام یونٹوں کی کارکردگی کارکناں کے مسائل علاقائی صورت حال اور پارٹی کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں تمام صدرو وجنرل سیکرٹریز نے اپنے اپنے علاقوں کی کارکردگی پارٹی صورت حال کے حوالے سے بھی بات چیت کی اجلاس میں سبی مچ جعفرآباد نصیر آباد جھل مگسی میں پارٹی کو فعال ومضبوط کرنے کیلئے مرکزی قائدین نے خصوصی ہدایات بھی دیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کو 21ویں صدی میں تعلیمی پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش جاری ہے بی این پی مینگل بلوچ قوم کی تعمیر ترقی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بسنے والی ہر قوم قبیلہ کی خوشحالی ترقی کیلئے بلارنگ ونسل سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں بی این پی مینگل سردار عطاء اللہ مینگل و سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں متحد ومنظم ہوکر بلو چستان کے ساحل وسائل کیلئے ہر ممکن جدوجہد میں سرگرم ہے بلوچستان میں 68سالوں سے بلوچ پشتون کے ساتھ ناانصافیوں کو سلسلہ جاری ہے کوئی دن ایسا نہیں کہ بلوچ قوم کو لاشوں کے تحفے نہ ملے ہوں بلوچستان کا ہر علاقہ فوجی آپریشن کی نذر بن چکا ہے چارد اور چار دیوری کے تقدس کی پامالیاں مسخ شدہ لاشوں کی برآمد آغواء نما گرفتاریاں کا سلسلہ جوں کاتوں ہے بلوچستان کی عوام گیس بجلی پینے کے صاف پانی تعلیم صحت بے روزگاری کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہیں اسکولوں میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ کوئی سہولیات تک موجود نہیں اس کے باوجود بلوچستان میں 68سالوں سے بلوچ قوم کا استحصال تسلسل کے ساتھ جاری ہے بی این پی موجودہ صورت حال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں بلوچستان کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی ولولہ انگیز قیادت ہی میں ممکن ہے اجلاس میں مقررین نے تمام شریک کارکناں مقامی عہدیداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کارکناں متحد و منظم ہوجائیں اور پارٹی کا پیغام جوسرزمین بلوچستان کی ترقی خوشحالی امن بھائی چارے کا ہے ہر گھر ہر قوم ہر قبیلے تک لے جائیں پارٹی کو مضبوط فعال بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو استعما ل کریں تاکہ بی این پی اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کرسکے ،اجلاس میں جھل مگسی میں ریجنل رابط کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے بھی فیصلے کئے گئے