|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2016

کوئٹہ: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پنجاب تمام وسائل فراہم کرے گا- صوبے کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب کی جانب سے بلوچستان میں اعلیٰ معیار کا کارڈیک ہسپتال تعمیر کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو اپنے صوبے میں دل کے امراض کے علاج معالجے کیلئے سہولیات دستیاب ہوں کوئٹہ سمیت بلوچستان کو بھی پنجاب کی طرح ترقی یافتہ صوبہ بنانا چاہتے ہیں اور عنقریب کوئٹہ کا دورہ کرکے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدروسینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن سیدال خان ناصر نے ان سے ملاقات کی اس دوران میاں شہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہر دور میں برسراقتدار آّنے کے بعد ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر مسائل کا مستقل اور دیرپا حل چاہتے ہیں تاکہ بلوچستان کو بھی پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر لایا جاسکے کیوں کہ بلوچستان رقبے کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہونے کے باوجود بلندوبالا پہاڑوں کی اس سرزمین کو خداوندتعالیٰ نے اس کو بیش بہا قدرتی وسائل اور معدنیات سے نوازرکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کی انہیں استعمال میں لاکر اس سے حاصل ہونے والے وسائل کو عوام کی فلاح وبہود اور تعمیر وترقی پر خرچ کرکے عوام کی حالت زار کو بدلا جاسکتا ہے کیوں کہ بلوچستان کیساتھ ماضی میں برسراقتدارآنے والی حکومتوں نے وسائل کے باوجود صوبے کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو ختم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام میں احساس محرومی بڑھتا گیا موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد تمام سیاسی قوتوں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے بلوچستان کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے اتحادی حکومت قائم کی تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر مسائل کے حل کویقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہاکہ میں بلوچستان کے عوام کو پنجاب کی جانب سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ کارڈیک ہسپتال کی تعمیر کو یقینی بناکر دوں گا تاکہ صوبے کے عوام اس دل کے امراض کے ہسپتال میں بیماریوں کا اپنی سرزمین پر علاج کرواسکیں یہ ہسپتال مثالی ہوگا اس کے علاوہ میری خواہش ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھی پنجاب کی طرح ترقیاتی عمل میں آگے بڑھے اور لوگوں کو جدید دور کے مطابق زندگی کی بنیادی سہولیات دستیاب ہوں تاکہ وہ ان سے استفادہ حاصل کرکے اپنی زندگی کو آسان بنائیں کیوں کہ بلوچستان کے وسائل صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونے چاہئیں اور عنقریب میں کوئٹہ کا دورہ کروں گا مسلم لیگ ن کے رہنما سیدال خان ناصر نے ’’آن لائن‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے ملاقات میں صوبے کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ہے جس میں تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مل جل کر حل کیا جائیگا تاکہ بلوچستان کو پاکستان کے دیگر صوبے کے برابر لاکر ترقی یافتہ صوبے کی صٖف میں کھڑا کیا جاسکے۔