|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2016

کوئٹہ :نوشکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو نوشکی کے علاقے کلی اسیبان کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امان اللہ اور محمد ایوب کو قتل کردیا جبکہ بشیر احمد شدید زخمی ہوگیا زخمی اور لاشوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا مزید تحقیقات جاری ہیں ۔