|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ سے تمام بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کر دیئے گئے ہزار گنجی کمپلیکس میں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کیلئے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے اور شٹل سروس بھی شروع نہ کیا جا سکاتفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئٹہ شہر میں واقع تمام نجی اڈوں کو ختم کر کے مسافر بسوں اور ویگنوں کو ہزار گنجی منتقل کر دیا گیا وہاں پر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے کیو ڈی اے کے ڈائریکٹر نوراحمد پرکانی نے کہا کہ ہزار گنجی میں حکومت نے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کر دی اور بس اڈوں کے ہزار گنجی منتقلی سے شہر پر ٹریفک کا بوجھ بھی کم ہو گیا اور لو گوں کو چلنے میں دشواری نہیں ہو گی تاہم ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کر دیا لیکن وہاں پر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے اور رات کو سیکورٹی کا بھی مسئلہ درپیش ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اب تک وہ اقدامات نہیں اٹھائے جس سے ٹرانسپورٹر اور مسافر مطمئن ہو اور حکومت کی جانب سے شٹل سروس بھی شروع نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے مسافروں کو ہزار گنجی سے شہر آنے تک مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے ۔