|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2016

ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے بلے باز نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

 آک لینڈ میں بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے مہمان ٹیم پر 159 رنز سے فتح حاصل کی ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے 307 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 25ویں اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور برینڈن میکلم نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو79 رنز کا آغاز دیا۔ ریٹائرمنٹ ختم کر کے میدان میں واپسی کرنے والے میکلم نے 29 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مارٹن گپٹل نے 76 گیندوں پر 90 رنز بنائے اور اس اننگز میں آٹھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ ان دونوں کے علاوہ ہنری نکولس نے بھی عمدہ بلے بازی کی اور نصف سنچری سکور کی۔ اس کے جواب میں آسٹریلوی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ ایک موقع پر آسٹریلیا کی چھ وکٹیں صرف 41 رنز پر گر چکی تھیں تاہم اس وقت میتھیو ویڈ اور جیمز فالکنر نے کچھ مقابلہ کیا اور ساتویں وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد باقی ٹیم بھی جلد ہی آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے لیے ٹرینٹ بولٹ اور میتھیو ہنری نے تین، تین وکٹیں لیں جبکہ سینٹنر نے دو اور ایڈم ملن اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔