|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2016

کوئٹہ: بلوچ فار وائس مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچ سیاسی کارکن ڈاکٹر منان بلوچ اور ان کے ساتھیوں کی حکومتی اداروں کے ہاتھوں شہادت اظہار رائے آزادی پر قدغن کے مترادف ہے جس کی ہم شدید الفاط میں مذمت کر تے ہیں کیونکہ ملکی اور بین القوامی قوانین میں ہر آدمی کواظہارآزادی کاحق ہر کسی کو حاصل ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بزور طاقت سب کچھ چھینا انسانیت کے خلاف جس معاشرے میں پرامن جدوجہد کے دروازے بند ہو تو وہاں کسی بھی ادارے سے انصاف نہیں ملے گا تو وہاں لو گ تشدد کی طرف راغب ہونگے بلوچستان میں امن وسلامتی کے نام پر آئین وقانون وانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہے اور پرامن بلوچ سیاسی کارکنوں کو دوران کا رروائی شہید کر نے جبری طور پر لاپتہ کرنے اور دوران حراست ماروائے عدالت قتل کر نے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ صرف اور صرف سیاسی ہے اور اس مسئلہ کو صرف سیاسی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے ظلم وجبر سے یہ مسئلہ نہ پہلے حل ہوا اور نہ آئندہ ہونگے ۔