|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2016

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے گوادرسمیت صوبے کے تمام علاقے جلد ترقی کی منازل طے کرینگے۔پاک چین اقتصادی راہداری اوراس سے متعلقہ منصوبوں پرکام تیز کیا جائے۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور دیگر حکام سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پسنی میں ملاقاتیں کیں اوراہم امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اوراس سے متعلقہ منصوبوں پرکام مزید تیزکیا جائے۔ فرنٹیرورکس آرگنا ئزیشن نے سڑکوں اورپلوں پرکام تیزکردیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کے مختصرعرصہ کے دوران صوبے میں آٹھ سو ستر کلومیٹرسڑکوں میں سے چھ سو بتیس کلومیٹرسڑکیں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گوادرسمیت صوبہ کے تمام علاقے جلد ترقی کی منازل طے کرینگے۔