|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2016

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میر جنرل شیرافگن نے کہا کہ دہشتگردی کو عوام کے تعاون سے ختم کرکے امن بحال کرینگے دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے کی وجہ سے وہ اس طرح کی گھناونی کارروائیاں کر کے خوف وہراس پھیلانا چاہتے ہیں ہماری کامیاب کا رروائیاں جاری رہیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کچہری کے قریب فرنٹیئر کی گاڑی کے قریب خودکش حملے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور کا عملہ دہشتگردی کا قلع قمع کر نے کیلئے کامیاب کا رروائیاں کر رہا ہے جس کی وجہ سے امن کی بحالی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے دہشتگرد وں کے گرد گھیرا تنگ ہونے کی وجہ سے وہ اس طرح کی بزدلانہ اور کمزور کا رروائیاں کر کے ہمارے حوصلے اور عزم کو پست نہیں کر سکتی کیونکہ دہشتگردوں کا قلع قمع کر نے کیلئے عوام ہمارے ساتھ ہے اور ہم دہشتگردی کو ختم کرینگے کیونکہ دہشتگرد کمزور ہونے کی بناء پر اب عوام میں خوف وہراس پھیلا نے کی مزموم کو ششیں کر رہے ہیں جن وہ کامیاب نہیں ہو سکتے اور دہشتگردی کی کارروائیاں میں ملوث تمام شدت پسندوں کا خاتمہ کرینگے اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائیگی کیونکہ عوام کیلئے امن کی فضاء یقینی بنا نے کیلئے فرنٹیئر کور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔