|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ نوازشریف چلتے چلتے دستی بم پر لات مار دیتے ہیں میاں صاحب کا 2018تک چلنا مشکل ہے میاں نوازشریف نے نجکاری کے نام پر لوٹ سیل قائم کر رکھی ہے قومی اداروں کو بد حالی تک پہنچانے کیلئے اپنے رشتہ داروں ہمدردوں کو تعنیات کرکے کنگال بنانے کے نجکاری کی جانب دھکیل رہے ہیں نجکاری میں بھی اپنوں کو نوازا جا رہا ہے بلوچستان کی عوام پینے کے پانی کیلئے محتاج ہیں کچھی کینال بنانے کے بجائے صرف 27کلومیٹر ٹرین کیلئے دو سو ارب روپے خرچ کرکے ہزاروں افراد کو بیروزگار اور بچوں سے چھت چھینی جا رہی ہے ڈھائی سالوں میں میاں نوازشریف نے 5000ارب روپے کا قرض لیا جمہوریت میں عوام سے مذکرات کیئے جاتے ہیں گولی نہیں چلائی جاتی میاں صاحب ڈکٹیٹر بننے کے بجائے ملازمین کی بات سنیں نواز شریف کے سامنے پانچ مطالبات رکھ رہے ہیں عمل نہ کیا گیا تو پر امن احتجاج کریں گے عالمی منڈی میں پیڑولیم کی منصوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے پیڑول کی پانچ روپے ڈیزل پر بیس روپے کم کیئے جائے گیس اور بجلی پر لگائے تین نئے ٹیکس واپس لیے پی آئی اے اسٹیل ملز کی منیجمنٹ اور ایف بی آر کے نظام کو ٹھیک کریں میاں نوازشریف اپنے اور اپنے بچوں کے اثاثے بتائیں وہ 700کروڑ کی حویلی اور دو سو ارب روپے کہاں سے لائے ہیں یہ بات انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاجلسہ سے رکن قومی اسمبلی جہانگیر تریں سردار یار محمد رند ڈاکڑ عارف علوی سردار خان رند عرض محمد عمرانی نے بھی خطاب کیا جبکہ ضلع ناظم بولان سردار خان رند لانگو قبیلے کے سردار نادرخان لانگو سردا ر ایوب خان مغیری نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ میاں نوازشریف نے کرپشن لو ٹ مار کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں کرپشن لوٹ مار میں غریب عوام کی تعمیر ترقی مشکل نہیں ناممکن ہے انہوں نے کہاکہ نوازشریف ملک کے قومی اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے پہلے اپنے رشتہ داروں حماتیوں سے لوٹ مار کرواکر جب ادارے کنگال ہوجاتے ہیں تو اپنے رشتہ داروں کو نواز رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی لوٹ مار کا نزلہ عوام پر گیرایا جا رہا ہے عوام پر ٹیکس لگانے کے بجائے ایف بی آر کے نظام کو درست کیا جایئے جو سالانہ 700ارب روپے کا ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے بجلی گیس کی چوری میں 270ارب کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ تین سالوں نے 650ارب روپے سے حکمرانوں نے عوام کا خون چوس کر دبئی میں اثاثے بنائے ہیں اور کہاکہ سی پیک منصوبوں میں عوام سے دھوکہ کیا جا رہا ہے چین کے مذاکرات میں وزیراعلی ٰ بلوچستان وزیراعلی کے پی کے کو لے جانے کے بجائے بھائی اور بیٹے لے جانا بد دیانتی ہے انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود تعلیم صحت اور اجتماعی منصوبوں پر لگیں گے جو اب لوٹ مار کی نظر کیئے جا رہے ہیں خیبر پختونخواہ کی عوام کی تقدیر بدلنے کے بعد ملک کی تقدیر بدلیں گے بلوچستان سے حاصل ہونے والے وسائل کا اختیار بلوچستان کی عوام کو دیا جائے گا جو 67 سالوں سے پسماندگی کی نظر کیئے گئے ہیں سوئی گیس بلوچستان میں دریافت کی گئی پورے پاکستان کو دی گئی لیکن بلوچستان کی عوام اب بھی محروم ہیں کوئٹہ کو 1980میں گیس فراہم کی گئی میں بلوچستان کی عوام کا بھائی ہوں اقتدار میں آکر اپنے بھائیوں کو حقوق دیں گے ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت کو پٹرول و مٹی کے تیل میں پانچ روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر کمی‘ گیس پر لگے انفراسٹرکچر ٹیکس کو فوری واپس لینے ‘ پی آئی اے کی نجکاری روکنے ‘ سٹیل ملز سمیت تمام اداروں کی مینجمنٹ ٹھیک کرنے ‘اور ان اداروں کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے ‘ بجلی پر لگے نئے ٹیکس واپس لے کر قیمت تین روپے فی یونٹ کم کرنے ‘ ایف بی آر کو خود مختار ادارہ بنا نے اوروزیراعظم سے اپنے اور اپنے بچوں کے اثاثے ظاہر کرنے کے مطالبات پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو کنٹینر دوبارہ سڑکوں پر ہوگا‘ imran khan 3 دریں اثناء بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جنگ میں عمران خان جیسے ہستی اب ہمارے ساتھ ہیںیہ ہماری خوش نصیبی ہیں اب بلوچستان کے حقوق کسی کو کھانے نہیں دیا جائے گا اب بلوچستان میں بسنے والوں کی حکومت ہو گی ماضی میں جو عوام کی لئے خدمت کی اس کا صلہ آج عوام کے اس سونامی نے دی کہ بلوچستان کی عوام کے لئے جو کوشش میں کی عوام کی اس سونامی سے ظاہر ہوا کہ بلوچستان کی عوام بلوچستان کی حقوق کی جنگ میں میرے ساتھ ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر سردار یار محمد رند نے ڈیرہ مراد جمالی میں منقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تمام تر وسائل بلوچستان کے عوام کے ہے بلوچستان میں بسنے والوں کے ساتھ ہر دور حکومت میں ہو رہی ہے بلوچستان میں امیر اور امیر تر ہورہا ہے لیکن وہی غریبوں کو بھوکے پیٹ سونا پڑ رہا ہے68گزرجانے کے بعد بھی بلوچستان کی محرومیت دور نہیں ہو سکی بلوچستان کے حقوق کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ کر ہمارے سیاست دان ہمیشہ سے لوٹ رہے ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا عوام اب نید سے جاگ چکے ہیں اب بلوچستان کو لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو ا ہو گا مجھ نا عمران خان سے کوئی دلچسپی تھا بلکہ عمران خان کی عوام کی حقوق کے لئے کئے جانے والے جہد جہد سے میں متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولت کا اعلان کیا اور عمران خان سے واعد لیا کہ وہ عوام کے طاقت سے الگے ویزاعلیٰ منتخب ہو کر بلوچستان کے مرحومت ہوختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ہم سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے جو وعدے کئے ان کو وفا کرنے میں وہ کبھی پہچے نہیں ہٹے نصیرآباد بلوچستان کا نہری ڈویژن ہے اکثر یہاں کے 60سے70فصید لوگ ہیپاٹیس سی اور بی میں مبتلہ ہے جس کی وجہ ضلع میں صاف پانی اور اس کے علاج معالج کے لئے کوئی سہولت میسر نہ ہو نا ہے آج میں اس جلسے کے موقع پر عمران خان سے وعدہ لیتا ہوں کہ اس نے عوام کے لئے دوسرے صوبوں میں کیسر جیسے اسپتال بنانے وہ نصیرآباد میں اس موزی مرض کے علاج معالج کے لئے اسپتال بنانے جس سے عوام کو سہولت میسر ہو اس نصیرآباد ڈویژن سے وزیر اعلیٰ و زیر اعظم بنے ہے لیکن انہو ں نے عوام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا آنے والے دور میں پاکستا ن تحریک انصاف آپ عوام کے ووٹ کے بدولت جیت کر ہر ڈویژن میں یونیور سٹی بنائے گے اور انشاء اللہ نصیر آباد میں زرعی یونیورسٹی کا قیام لائے گے بلوچستان کے عوام میری شخصت سے واقف ہے اور میں نے کبھی عوام کی حقوق کی سود بازی نہیں کی 2010اور 2012کے سیلاب کے بعد آج تک عوام کھلے آسمان کے تلے زندگی بسر کر رہے ہیں عوام اب ایسا نہیں ہونے دے گا بلوچستا ن میں رہنے والے تمام اقوام کو بتانا چاہتا ہو کہ اگر ہم اپنے آنے والے نسل کو ایک روشن دینے کے خواہش مند ہے تو وہ پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دے ۔