کوئٹہ: کوئٹہ میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 70سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف سی ترجمان دو روز قبل ضلع کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے بعد پولیس ، ایف سی اور حساس ادارے نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز شروع کردیئے ہیں۔ سریاب کے علاقے کلی کمالو سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں نو افراد کو کیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے دورائفل اور دو پستول بھی برآمد ہوئے ہیں ، گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ، اتحاد کالونی اور کلی مبارک سے بھی غیرقانونی طور پر مقیم دس افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ادھر پولیس اور ایف سی نے پشتون آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے باون مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں ۔