|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں گوادر میں پینے کے پانی کی قلت سے متعلق ازخود نو ٹس کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت متعلقہ محکموں کو صورتحال پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدا یت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے گو ا در میں پانی کی صور تحال پررپورٹ عدالت میں پیش کی گئی عد ا لت نے حکام سے استفسار کیا کہ گوادر میں تعمیر ہونیوالے ڈیمز کی کیا صورتحال ہے عدالت کو بتایاگیا کہ سوارکور ڈیم اور شادی کورم ڈیم کی تکمیل آخری مرا حل میں ہے عدالت نے محکمہ پی ایچ ای ، منصو بہ بندی و ترقیات اور ڈی جی گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو پانی کی صور تحا ل پرتفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کر نے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔