|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2016

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم نو اور فعالیت کو یقینی بنانے کیلئے بلوچستان چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند نے کے ایڈوائزر حاجی میر محمد اسماعیل لہڑی چوہدری شبیر احمد اپنا موثر کردار ادا کرے آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے کیونکہ عوام تبدیلی اور حقوق کا حصول چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان کے چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند انے کے ایڈوائزر میر محمد اسماعیل لہڑی چوہدری شبیر احمد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ پاکستان کی طرح بلوچستان کے عوام بھی تبدیلی کے خواہاں ہیں گزشتہ 67سالوں سے برسراقتدار آنیوالے حکمرانوں نے صوبے کے پسماندگی اور عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا اس لیے عوام کی نظریں اب پاکستان تحریک انصاف پر مرکوز ہیں اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں ہماری جماعت کی یہی کوشش ہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے لوگوں کو بھی ان کے حقوق دئیے جائیں انہوں نے صوبائی چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند اور ان کے دیگر رہنماؤں کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم نو کو یقینی بنایا جائے اور ایسی طرح کوئٹہ میں بھی خصوصی طور پر پارٹی کو فعال اور منظم بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اس موقع پر پارٹی کے صوبائی چیف آرگنائزر یار محمد رند میرمحمد اسماعیل لہڑی اور چوہدری شبیر احمد نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پارٹی کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کونے کونے میں فعال بنادیا جائے گا کیونکہ آنے والے وقت پی ٹی آئی کا ہے اور عوام کی امیدیں بھی پارٹی سے وابستہ ہیں سردار یار محمد رند نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں کامیاب جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ بلوچستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور یہ جلسہ پارٹی کی صوبے میں فعالیت اور مضبوطی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا پارٹی کے رہنماء اور ورکر بلوچستان بھر میں پارٹی کے پرچم بلند رکھتے ہوئے پارٹی کو فعال بنائیں گے بلوچستان کے ساتھ ہر دور میں نا انصافی برتی گئی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان آج بھی پسماندگی کی تصویر پیش کررہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے وسائل کو قابل استعمال لاکر صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو ختم کرنے کیلئے بروئے کار لایا جائے تاکہ صوبے کو پاکستان کے دیگر صوبوں کہ برابر لایا جائے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔