کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں ایک قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں1 شخص ہلاک متعدد زخمی ہو گئے تصادم سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور علاقے میں تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہایہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے علاقے میں1 قبیلے کے2 گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں1 شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے گزشتہ شب شروع ہونیوالے تصادم سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جس کی وجہ سے علاقے میں تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔