سینچورین: جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔کوئنٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 239 رنز بنائے جو جنوبی افریقہ کی فتح کا باعث بنے۔اس سے پہلے انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا ہے۔ڈی کاک نے چار چھکوں کی مدد سے 135 رنز بنائے اور آملہ نے 127 رنز سکور کیے۔انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنائے جس میں نمایاں حصہ جو روٹ کا تھا جنھوں نے دس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔ انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 36 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی۔ابتدائی نقصان کے بعد ایلکس ہیلز اور جو روٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 125 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو ربادا اور کائلز ایبٹ نے دو، دو اور ڈیوڈ وائز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے جبکہ بلوم فاؤنٹین میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لیوس کے تحت 39 رنز سے ہرایا تھا۔