|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2016

میڈرڈ:عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسچیانورونالڈو نے آئندہ دو سال تک ریال میڈرڈ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے چھ سال مانچسٹریونائیٹڈ کے لئے کھیلا جب کہ چھ سال مجھے ہسپانوی کلب کے ساتھ ہوگئے ہیں اور یہاں مجھے ناصرف بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا بلکہ میں نے کھیل کا بہت لطف بھی اٹھایا تو میری خواہش ہے کہ کم از کم دو سال مزید ریال میڈرڈ کے لئے کھیلوں اور مجھے امید ہے کہ کلب مجھ سے معاہدے کی تجدید کرلے گا۔ واضح رہے کہ ریال میڈرڈ نے کرسٹیانورونالڈو کو مانچسٹریونائیٹڈ سے 80 ملین پاؤنڈز میں 2009ء میں خریدا تھا۔ ۔