|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2016

کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت نیشنل پارٹی کے رہنماء میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی خدمت پر یقین کررکھتی ہے اور پارٹی منشور پر عمل پیرا ہو کر مسائل کو حل کر رہے ہیں احتساب کرنیوالے اور متعلقہ حکام سابقہ دور میں ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونیوالے فنڈز کی چھا ن بین کرے تاکہ ماضی میں ترقیاتی فنڈز کے خرد برد کا سراغ لگا کر عوام کی لوٹی گئی دولت کو واپس لایا جا سکے اور صوبے کی تعمیر ترقی پر خرچ کر کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں مکران ڈویژن میں حکومتی رٹ کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا تاکہ ترقیاتی فنڈز کو خرد برد کیا جا سکے حالانکہ یہ فنڈز علاقے کی پسماندگی کو دور کر کے عوام کو سہولیات فرایم کر نے کیلئے خرچ ہونے تھے انہوں نے کہا کہ بدامنی کے پردے کے پیچھے سابقہ حکومت میں شامل وزراء نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم رکھا تھا اور2009 کی پی ایس ڈی پی سے لے کر 2013 کی پی ایس ڈی پی کو احتساب کرنیوالے ادارے نیب اور دیگر احتسابی ادارے ان فنڈز اور پروگراموں کو چیک کرے تاکہ عوام کی لوٹی گئی دولت اور کرپشن کو منظر عام پر لایا جا سکے اور عوام کے پیسے کو لوٹنے والے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر عوام کے سامنے لایا جا سکے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ انہیں اقدامات کی آڑ میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کو بھی فروغ دیا گیا جس میں بے گناہ،معصوم لو گوں سمیت مزدوروں کی قتل عام کی گئی موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد جس طریقے سے صوبے میں امن کے قیام کیلئے ملک کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ملکر امن بحال کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کیا اور ملک دشمن عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا وہ قابل تحسین ہے جس کی وجہ سے آج اور سابقہ دور کے حوالے سے صوبے میں واضح فرق نظر آرہا ہے کہ اس وقت امن قائم ہو رہا ہے اور عوام بھی مطمئن ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں حکومتی وزراء کے عزیز رشتہ دار اغواء برائے تاوان کے کاروبار میں براہ راست ملوث تھے جس کی وجہ سے وزراء وزارتوں کے مزے اور دیگر ان کے رشتہ دار عوام کو یر غمال بنا کر اپنا کام چلا رہے تھے اس وقت ملکی اداروں نے ملک دشمن عناصر کی سر کوبی کیلئے اقدامات اٹھائے اس لئے میرے نیب ، اینٹی کرپشن سمیت دیگر ملک بھر میں احتساب کرنیوالوں اداروں سے یہی التجا ہے کہ وہ گزشتہ آٹھ سالوں کے ترقیاتی بجٹ کے چھان بین کرے کہ 2007 سے2013 تک کھربوں روپے بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع پنجگور اور ملحقہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے دیئے گئے تا حال ان فنڈز ہونیوالے کام زمین پر کہیں بھی نظر نہیں آرہے موجودہ کی ڈھائی سالہ کارکردگی آج پنجگور اور بلوچستان کے عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پنجگور میں ترقی نظر آرہی ہے ہم نے تعلیم ،صحت، زراعت کے شعبوں اور سڑکوں کی تعمیر سمیت بجلی کی فراہمی پر 15 کروڑ روپے سے زیادہ فنڈز خرچ کئے ہیں تاکہ اجتماعی طور پر عوام کو فائدہ پہنچے