کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ماضی میں جمعیت علماء اسلام نے صوبے کے حقوق اور ان کے وسائل کیلئے جو جدوجہد کی ہے موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں اب تک صوبے کے دعویدار ہونے کے باوجود وہ اقدامات نہیں اٹھائے جس سے عوام کی توقع تھی ریکوڈک اور سیندک پراجیکٹ پر سابقہ حکومت نے جو کردار ادا کیا ہے وہ دنیا کے سامنے ہے موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہے اور گزشتہ تین سال کے دوران ایک بھی میگا پراجیکٹ شروع کر نے میں کامیاب نہیں ہوا تو ترقی کے دعوے کس لئے کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج حکومت میں قوم پرست جماعتیں صوبے کے ساحل وسائل کے حوالے سے جو بات کر رہے ہیں وہ ان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور صرف کھوکھلی نعروں سے عوام کو ورغلایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں قوم پرست جماعتیں عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اخباری بیانات سے صوبے کے مسائل حل نہیں کئے جا تے اگر قوم پرستوں میں اتنا دم ہے تو وہ وفاق سے اپنے وسائل کیلئے جدوجہد کرے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی صوبے کے واحد سیاسی ومذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ صوبے کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے جو جدوجہد قوم پرستوں کو کرنی چاہئے تھے وہ اب جمعیت علماء اسلام صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے صوبے کے حقوق کیلئے جو جنگ لڑی ہے حکومت میں شامل قوم پرست جماعتیں اپنے حقوق حاصل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں اور عوام کو ورغلانے کا دور اب گزر چکا ہے کوئٹہ میں گزشتہ تین سال کے دوران میگا پراجیکٹ کا سلسلہ شروع نہیں ہوا تو یہ عوام کو کیا ترقی دینگے ۔