|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2016

کوئٹہ: ڈاکٹر یاسین بلوچ جیسے قومی رہنماء نیشنل پارٹی اور قومی سیاست کے کے اثاثہ تھے ان کی قومی جدوجہد قومی بقاء اور محکوم ومظلوم قوموں کی حقوق کے حصول کیلئے تھے قومی رہنماء کے سیاسی زندگی بلوچ قوم کوسیاسی وفکری بنیادوں پر متحد کرنے کیلئے گزری ان کی سحر انگیز شخصیت کے باعث ہمیشہ سیاسی کارکن ان کے گرویدہ رہے ان خیالات کا اظہار ایک شام ڈاکٹر یاسین بلوچ کے نام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں مرکزی خواتین سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق ،صوبائی جنرل سیکرٹری میر عبدالخالق بلوچ،رکن اسمبلی یاسمین لہڑی کیا اجلاس میں شریک صوبائی نائب صدر منصور بلوچ ،مرکزی کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر اسحاق بلوچ،پھلین بلوچ ،صوبائی فنانس سیکرٹری حاجی موسیٰ جان خلجی،صوبائی ریسرچ سیکرٹری علی احمد لا نگو ، صوبائی لیبر سیکرٹری عبید لا شاری،خواتین رہنماء شازیہ لا نگو ،حمیدہ فدا،سمیرہ عنقاء،نجم بلوچ،نعمان بنگلزئی، قاسم لانگو،ضلع کونسل خاران کے چیئرمین صغیر احمد با دینی سمیت دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی خواتین سیکرٹری ڈاکٹر شمع اسحاق ، صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ نے کہا کہ ایک شام ڈاکٹر یاسین بلوچ کے نام کو منعقد کر نا ان کی سیاسی اور قومی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر نا ہے کیونکہ ان کی طویل تر جدوجہد قومی تشخص اورقومی بقاء کیلئے تھی ڈاکٹر یاسین بلوچ نے جس طر ح طالبعلمی سے لے کر زندگی کے آخری ایام تک بلوچستان کی عوام سمیت ملک بھر کی محکوم ومظلوم عوام کو سیاسی وفکری طور پر منظم کر نے کیلئے جو جدوجہد کی وہ تاریخ میں سنہری حرف سے لکھیں جائینگے بلوچ قوم ان کے سیاسی کردار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے کیونکہ ان کی مدبرانہ سیاسی کردار نے بلوچستان میں کئی سیاسی اور قومی بحرانوں کو حل کر نے میں اہم کردار ادا کیاانہوں نے بی ایس او سے اپنی قومی سیاست کا آغاز کیا جو بی این وا ئی ایم ، بی این ایم اور نیشنل پارٹی پر آکر ان کی المناک موت سے اختتام پذیر ہوا ڈاکٹر یاسین بلوچ کی ناکہانی موت سے جو خلاء نیشنل پارٹی کی سیاسی جدوجہد میں پیدا ہوا ہے اسے صدیوں تک پورا نہیں کیا جاسکے گا نیشنل پارٹی کے قائدین اور ورکر ان کی شعوری وفکری سوچ کو اپناتے ہوئے ان کے سیاسی مشن کوپائیہ تکمیل تک پہنچائینگے یہ وجہ ہے کہ ایک شام ڈاکٹر یاسین بلوچ کے نام منا نے سے ہم ان کی قومی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے ان کے بتائے ہوئے سیاسی وفکری راستے پر چلتے ہوئے نیشنل پارٹی کی قومی اور سیاسی جدوجہد کو پائیہ تکمل تک پہنچائینگے اجلاس میں فنانس کمیٹی ، رابطہ کمیٹی،میڈیا کمیٹی ،تشکیل دی گئی اورڈاکٹر یاسین بلوچ کے سیاسی وسماجی زندگی پر بنائی جانیوالی ڈاکومنٹری فلم کا بھی جائزہ لیا گیا جس کیلئے تمام دوستوں کو ہدایت کی گئی کہ ڈاکٹر یاسین بلوچ کے سیاسی وسماجی خدمات کے حوالے سے جو بھی مواد جس دوست کے پاس موجود ہے وہ مہیا کرے تاکہ ڈاکٹر یاسین بلوچ کی سیاسی وسماجی زندگی پر بنائی جانیوالے ڈاکومنٹری جامعہ اور پراسر ہو اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب ایک شام ڈاکٹر یاسین بلوچ کے نام کو 27 مارچ بروز اتوار کوئٹہ میں شایاں شان طریقے سے منایاجائیگا جس میں نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بلوچستان کے قومی دانشور اور ادیب اپنے خیالات اور مکالہ پیش کرینگے اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں سمیت بلوچستان کے دانشوروں اور ادیبوں سے رابط کریں۔