کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عصمت اللہ کی قیادت میں وفد نے پشاور جا کر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ملاقات میں انضمام کو حتمی شکل دیدی گئی ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عصمت اللہ ، مولانا محمد حنیف، مولوی نوراللہ اور واحد آغا پر مشتمل وفد نے پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے طویل ملاقات کی اس موقع پر وفاقی وزیرمملکت اکرم درانی ناظم مالیات شمس الرحمان شمسی بھی موجود تھے ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان انضمام کے حوالے سے تفصیلی ملاقات ہوئی اور انضمام کو حتمی شکل دیدی گئی 25 فروری کو کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے ذریعے انضمام کا اعلان کیا جائیگاتاہم بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کو جمعیت علماء اسلام ضم کرنے کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کر گئے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے دیگر قائدین مولانا قادرلونی، مولانا محمودالحسن قاسمی سمیت دیگر رہنماؤں نے جمعیت سے انضمام کے بارے فیصلے کو یکسر مسترد کر تے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی صورت جمعیت علماء اسلام میں ضم ہونے کو تیار نہیں ہے تاہم جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عصمت اللہ کی قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ اب وقت آگیا کہ ہم ایک منظم پلیٹ فارم سے جدوجہد کرے کیونکہ بلوچستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے جمعیت علماء اسلام ہی واحد نجات کا ذریعہ ہے۔