|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2016

کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر بدستور برقرارہیں تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے سردی کی شدید لپیٹ میں ہے جس کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور خشک سردی کے باعث مختلف موذی امراض پھیل گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بھی مکمل طور پر غائب ہو گئی اور لوگ سردی کے باعث ٹھٹھرتے رہے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر آئندہ 2 روز تک جاری رہے گی ،دریں اثناء قلات میں خون جما دینے والی سردی ، لوگ گھروں میں محصور ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا، پانی جمنے سے پائپ لائنوں کے پھٹنے کے اطلاعات موصول ،تفصیلات کے مطابق قلات میں سردی کی لہر لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ، کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ، اور بازار بھی سرشام بند ہو گئی، جبکہ گیس پریشر غائب ہونے سے گھریلو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سردی کی شدت میں اضافے سے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے گیس پریشر بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیس پریشر بحال کیا جائے۔