کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ اگر محکمہ صحت میں سیاسی مداخلت بند ہو جائے تو محکمہ کو ٹھیک کرونگا ایک ڈاکٹر کے ٹرانسفر ہونے پر وزیر اور سیاسی جماعت پریشان ہو تی ہے تو کس طرح محکمہ صحت کو ٹھیک کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر کسی ڈاکٹر یا محکمہ صحت کے کسی اور ملازم کو ٹرانسفر کیا جا تا ہے تو سیاسی مداخلت بڑھ جاتی ہے انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اگر محکمہ صحت میں سیاسی مداخلت بند ہو جائے تو محکمہ صحت کو ٹھیک کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کبھی بھی کسی محکمہ کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا جس میں سیاسی دباؤ زیادہ ہو اسی لئے اکثر محکمے تباہی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔