کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے درمیان ہفتہ کے روز یہاں ہونے والی ملاقات میں مخلوط صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ جماعتیں صوبے میں امن کے فروغ اور ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں جس کے مثبت تنائج سامنے آرہے ہیں اور عوام کا جمہوری اداروں پر اعتماد پختہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ پشتونخوا کے سربراہ سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال اور صوبائی حکومت سے متعلق امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواب زہری اور محمود اچکزئی کے درمیان ملاقات ، حکومت میں شامل جماعتوں میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار
وقتِ اشاعت : February 14 – 2016