کوئٹہ: نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اکرم دشتی کے بھائی اکبر دشتی بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اکرم دشتی کے بھائی اکبر دشتی ضمنی انتخابات کے دوران اغواء ہوئے تھے اور گزشتہ روز بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے،واضح رہے کہ انہیں ڈھائی ماہ قبل ایک کالعدم تنظیم نے اغواء کیاتھا، خاندانی ذرائع نے تصدیق کر دی