کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے،ہم میڈیا کے زریعے ملک اور ملک سے باہر کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ یہاں آ ئیں اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں،یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ کے مقامی شاپنگ مال کی دوسری سالگرہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مقامی مال کی انتظامیہ کو دوسری سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسی چیزیں وہاں ہوتی ہیں جہاں پر امن ہوتا ہیاور اس وقت پورئے صوبے میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان وار زون میں ہے اور ہماری طویل سرحدیں مختلف ممالک سے ملتی ہیں اور ہم اس وقت وار زون میں ہیں اور پورا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، پولیو ورکرز کو پوری سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے پہلے بھی پولیس کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر پولیو ورکرز کو تحفظ دیا آئندہ بھی پولیو ورکرز سمیت اپنے عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کریں گے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کو ہم ہر حال میں پورا کریں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا کریں گے، جہاں جہاں نہتے شہریوں،سیکورٹی فورسز،قومی اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا وہاں سخت کاروائی کی جائے گی،صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔