|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2016

انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں میں فوجی اہلکاروں کی بس پر خود کش حملیکے نتیجے میں 21افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ترکش میڈیا نے انقرہ کے گورنر مہمت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حملے کا ہدف فوج قافلہ تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں فوجی اہلکاروں کی بس پر خود کش حملے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے.حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی بس فوجی اہلکاروں کو لے کر قریبی فوجی عمارت میں جارہی تھی کہ خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار بس سے ٹکرا دی جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں حملے میں 2فوجی بسیں متاثر ہوئیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نمائندے کے مطابق دھماکے کی آواز شہر بھر میں سنئی گئی جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے جس کے قریب ترک فوج کا مرکز اور پارلیمنٹ واقع ہے۔دھماکے کے بعدترکی میں تمام سیکیورٹی ایجنسیز اور حکام کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہیترک پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ جب کہ نٹیلی جنس ایجنسیز نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مزید دھماکوں کا خطرہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مظاہرے کے دوران ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔