کوئٹہ: نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے اپنے والد نواب اکبر بگٹی کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی کی کوئٹہ کی عدالت کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔بلوچستان ہائیکورٹ میں دائرکی گئی آئینی درخواست میں نواب اکبربگٹی قتل کیس میں اے ٹی سی کے فیصلے کو چیلنج کیاگیاہے۔درخواست جمع کرانے کے لئے بدھ کو نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی اپنے وکیل سہیل راجپوت کے ہمراہ ہائیکورٹ آئے۔جہاں اس حوالے سے انہوں نے اپنی درخواست ہائی کورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کرائی۔یاد رہے اے ٹی سی نے گذشتہ ماہ کیس میں سابق صدر پرویزمشرف اور نامزد سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی کو بری کردیاتھا، نوابزادہ جمیل بگٹی نیاے ٹی سی کی جانب سے ملزمان کی بریت کو چیلنج کیاہے۔درخواست دائر کرنے کے بعد نوابزادہ جمیل بگٹی کا کہناتھا کہ سرکار نے دعویٰ کیا تھا کہ انصاف دیں گے، ہمیں انصاف نہیں ملا،نہ ماضی کی حکومت سیہمیں انصاف ملا اور نہ حال اور مستقبل کی حکومتوں سیانصاف کی توقع ہے مگر ہم قانونی طریق کار پر عمل کررہے ہیں۔در خواست گزار نے اپنی درخواست میں انسداد دہشتگردی کے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے قبر کشائی کی درخواست کی ہے اور 23گواہوں میں جن میں میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہیں ان کو عدالت میں طلب کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔