|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں واقع گرلز کالج کی خود کشی کرنے والی طالبہ ثاقبہ حکیم کاکڑ کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی موت کالا پتھر نامی زہر استعمال کرنے سے ہوئی جس سے 4سے 6گھنٹے میں موت واقعہ ہو جاتی ہے تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ نے مسلم باغٖ کی رہائشی ثاقبہ حکیم کاکڑ کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق طالبہ نے کالا پتھر نامی زہر استعمال کیا تھا جو عام طور پر بال رگنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ڈاکٹرز کے مطابق اس میں پیرا فنائیلین ڈائی ایمائین نامی زہریلا مادہ ہوتا ہے جس سے انسان کی 4سے6گھنٹے میں موت واقع ہو جاتی ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ثاقبہ حکیم کاکڑ نے دن10بجکر30منٹ پر زہر کھایا تھا جسے فوری طور پر مسلم باغ سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مریضہ کا معدہ صاف کیا مگر اسکے باوجود مریضہ کی حالت بہتر نہیں ہوئی جس پر مسلم باغ ہسپتال انتظامیہ نے مریضہ کو کوئٹہ سول ہسپتال ریفر کر دیا رپورٹ کے مطابق مریضہ ثاقبہ مسلم باغ سے کوئٹہ آتے ہوئے کچلاک کے قریب دم توڑ گئی اور جب اسے سول ہسپتال لایا گیا تو وہ مردہ حالت میں تھی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زہر کی وجہ سے ثاقبہ کے دل اور گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جبکہ اس زہر کے اثرات سے اس کا چہرہ اور گردن سوج گئی تھی دوسری جانب ثاقبہ حکیم کاکڑ کے اہل خانہ نے میڈیکل رپورٹ تاخیر سے جاری کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب تو انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے دعوئے کئے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب واقعہ کے پانچویں روز بعد میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی جو ان تمام دعوؤں کی قلعی کھولنے کے لئے کافی ہے۔